Showing posts with label رسول صلی اللہ علیہ وسلم. Show all posts
Showing posts with label رسول صلی اللہ علیہ وسلم. Show all posts
  • Saturday, November 14, 2020

 اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں کہی گئی ایک ایک بات رہتی دنیا تک مفید اور اپنی اہمیت میں قائم و دائم رہے گی ـ محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک پہلو اور ارشاد اپنے اندر ہر انسان کا فائدہ اور وجہ رکھتا ہے؛ بِنا مقصد کے ایک بھی عمل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں فرمایا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونے کے طور پر لینے کا سبق دیاـ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم


اس تحریر میں، میں ایک عمل بتلاؤں گا کہ جس کو سائنس اب کہہ رہی ہے کہ لازمی لازمی اور لازمی تم "اکثر" ایسا کیا کرو ورنہ نقصان پہنچ سکتا ہےـ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیارہ تر بیٹھ کر پانی پیتے تھے، کھڑے ہو کر بھی پانی پیا مگر بہت کم کم اور اِس عمل سے ثابت ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینا حرام نہیں جس طرح ہمارے پاکستان میں اکثر لوگوں میں سوچ پائی اور پھیلائی جاتی ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینا حرام ہےـ محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بار کھڑے ہو کر بھی پانی پیا اور اِس کو کافی احادیث میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رپورٹ کیاـ اِس چند بار کے کھڑے ہو کر پانی پینے میں بھی ایک درس تھا کہ اُمت مشکل میں نہ پڑ جائے بارہا دیکھنے میں آتا ہے کہ بیٹھنے کو جگہ نہیں مل پاتی تو کہیں لوگ ضرورت ہونے کے باوجود بھی پانی نہ پئیں، بہرحال یہ تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دور اندیشی تھی؛ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو بیٹھ کر پانی پینے کا درس دیا آج سائنس تحقیق کے بعد پرزور مطالبہ کر رہی ہے کہ بیٹھ کر پانی پیجئے ورنہ آپ کے گردے فیل ہو سکتے ہیں، دِل کا عارضہ لگ سکتا ہے، لِیور نقصان اٹھا سکتا ہےـ
میرے سامنے ٹائم آف انڈیا کا آرٹیکل کھُلا پڑا ہے جس کا عنوان ہے "کھڑے ہو کر پانی پینا آپ لئیے بہت نقصان دِہ ہے"
یہ اسلام کی راہنمائی ہمیں رہتی دنیا تک فائدہ مند رہے گی؛ الحمدللہ ہم مسلمان ہے اور اسلام جیسا عمدہ دین ہمیں ملا ہےـ ہمیں چاہئیے کہ ہم اسلام کے ہر فرمان پر عمل کریں تا کہ ہماری زندگی عمدہ گزرےـ
دوسرا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تین سانسوں میں پانی پینے کا ہے تو جناب! سائنس کہتی ہے آہستہ آہستہ پانی پیجئے ورنہ آپ کے گردے اور معدہ نقصان اٹھائیں گےـ
بے شک محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم ❤ کی زندگی ہمارے لئیے اسوہ حسنہ ہےـ

پڑھئیے: Time Of India

  • Saturday, November 14, 2020
 عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ کر آپ کے ذہن میں کس طرح کا حُلیہ بننا چاہیے؟ 
عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم


تصویر نمبر ا: ایک ایسا انسان جو پانچ وقت کا نمازی ہو؛ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کرتے ہوئے تکبیرِ اولی' کا اہتمام کرتا ہو، چہرے پر داڑھی ہے کہ میرے  محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ مبارک پر بھی داڑھی تھی، کسی کو پریشان نہ کرتا ہو کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو الجھن میں ڈالنے والے نہ تھے بلکہ لوگوں کی الجھنیں دور کرنے والے تھےـ نہ بُرا بولتا ہو، نہ بُری صحبت میں بیٹھتا ہو کہ جن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر میں ایمان لایا ہوں انہوں نے منع فرمایا ہےـ اپنے اہل و عیال کا حد سے بڑھ کر خیال رکھنے والا ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا تھا "تم سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بھلائی رکھتا ہو" ایک ایسا انسان جو نماز، روزہ کا پابند اور جس کے اچھےکردار کی گواہی سب دیتے ہوں 
اب ذرہ تصویر میں دوسرے انسان کیطرف آتے ہیں
ایک ایسا انسان جو نماز پابندی سے نہ پڑھتا ہو، اگر پڑھے تو جلدی جلدی ختم کرنے والا ہو، جھوٹ بول لیتا ہو، لڑائی جھگڑے میں وہ آگے آگے ہو، ہمسائے کے حال کا اُسے پتا نہ ہو، چہرے پر داڑھی رکھی ہو مگر ایسی کے ہر ہفتے حجام سے سٹائل بنواتا ہو، عورتوں کی باتوں کا رسیا ہو، سگریٹ نشہ بھی کر لیتا ہو، بُری محفل میں اِس کے آنے سے رنگ لگتے ہوں، گھر والوں کی چندا پرواہ نہ کرتا ہو؛ 
ایسا انسان ربیع الاول آنے پر سب سے بڑھ چڑھ کر محفل میں آئے، گلیوں میں نعارے لگائے، کھانے کے لالچی مسلمان کہلوانے والے، سر پر سبز پگڑی سبز ٹوپی ربیع الاول آنے پر سجا لینے والے یہ جوکر 
غلام ہیں غلام ہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں
کیا ایک غلام ایسا ہوتا ہے جو تصویر نمبر ا میں تھا؟ کہ ایک عاشقِ رسول ایسا ہوتا ہے جو دوئم تصویر میں ہے آپ خود ہی فیصلہ کریں
افسوس
Tap to Email me